وزیر اعظم شہباز شریف کا گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا اعلان

Written by on June 10, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ، وزیر اعظم نے کہا کہ گھریلو صارفین کو سولر پینلز کی فراہمی وفاقی حکومت کا گوادر کے لوگوں کو تحفہ ہوگا۔

وزیر اعظم کی زیرصدارت بلوچستان میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا ، اجلاس میں  جیوانی، گوادر، پسنی، اورماڑا، پنجگور اور اور ایران کے درمیان بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی ، اجلاس کو بتایا گیا کہ  6ماہ میں حکومت گوادر کو ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی فراہم کر سکے گی،خضدار پنجگور ٹرانسمیشن لائن دسمبر میں مکمل ہوگا، 90 میگاواٹ کا سسٹم میں اضافہ ہوگا، حب اوماڑا ٹرانسمیشن لائن کی فیزیبلیٹی تیاری کے مراحل میں ہے۔

اس موقع پر نجی ٹی وی نیوز کے مطابق   وزیر اعظم نے کہا کہ  گوادر میں سولر پینل سے متعلق 10 دن میں لائحہ عمل پیش کیا جائے،گوادر میں بجلی کی فراہمی کیلئے آف گرڈ نظام کا بھی جامع لائحہ عمل بنایا جائے، گوادر میں آف شور اور آن شور ونڈ پاور منصوبوں کیلئے بھی حکمتِ عملی بنائی جائے،جنوبی بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائنز کے کام کورواں سال دسمبر میں مکمل کیا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں دیر کسی قدر قابلِ قبول نہیں، طویل مدتی منصوبوں میں وقت اور لاگت میں جس قدر ہو سکے کمی لائی جائے، حکومت کی ذمہ داری ہے وہ عوام کے پیسے کی بچت کرے اور اسکا صحیح استعمال یقینی بنائے،گوادر بندرگاہ کوجدید ترین بنانے کیلئے بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،گوادر کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist