عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے شوہر کا آخری دیدار کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے مطالبہ کر دیا

Written by on June 10, 2022

رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کے انتقال پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ نے اپیل کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شوہر سے ملاقات کا انتظام کرائیں، شوہر سے آخری ملاقات پر مجھے سکیورٹی دی جائے۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق عامر لیاقت حسین کی اہلیہ کا شوہر کی وفات پر رو رو کر برا حال ہوگیا، دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین سے صلح کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شوہر کی وفات پر دلی دکھ ہوا ہے ،میری عامر لیاقت حسین سے صلح ہورہی تھی ۔

قبل ازیں انسٹاگرام سٹوری میں دانیہ نے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ اللہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے، آج مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ میرے شوہر عامر لیاقت وفات پاچکے ہیں، اس خبر نے مجھ پر غم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں۔

دانیہ نے مزید لکھا کہ کچھ دن پہلے عامر کے پرسنل سیکرٹری کی طرف سے مجھے صلح کی دعوت دی گئی جس پر میں نے ان کی بات مانتے ہوئے مزید پیشی لے لی، مجھے بہت افسوس ہے کہ آج وہ مجھے بیوہ بناکر چلا گیا، اللہ میرے شوہر کے درجات بلند فرمائے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist