آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی وزارتوں،محکموں کابجٹ 538 ارب روپےمختص کرنے کی تجویز

Written by on June 10, 2022

مالی سال 23-2022کیلئے  وفاقی وزارتوں،محکموں کابجٹ 538 ارب روپےمختص کیا گیا ہے،بجٹ دستاویزات کے مطابق سب سےبڑاترقیاتی بجٹ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)کودیا گیا ہے این ایچ اے کو  121 ارب روپےملیں گے۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق بجٹ دستاویزات میں آبی وسائل کیلئے 96 ارب ، آزادکشمیراورگلگت بلتستان کیلئے 96 ارب 36 کروڑکاترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے,رپورٹ کے مطابق ترقیاتی کاموں کیلئےکابینہ ڈویژن کو 60 ارب کابجٹ ملےگا,توانائی کےشعبےمیں پیپکوکیلئے 49 ارب روپےکاترقیاتی بجٹ ,ریلوےکیلئے 33 ارب روپےکاترقیاتی بجٹ مختص،ضم قبائلی علاقوں کیلئے 50 ارب روپےکاترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

رپورٹ اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 25 ارب کاترقیاتی بجٹ مختص کیے گئے ہیں،ہائیرایجوکیشن کمیشن کو 41 ارب 87 کروڑکاترقیاتی بجٹ ملےگا,سول ایوی ایشن کیلئےڈھائی ارب روپےکاترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے، وزارت ماحولیاتی تبدیلی کیلئے 9.5 ارب ،ہاؤسنگ کیلئے 11 ارب 60 کروڑروپے،وزارت داخلہ کیلئے 10 ارب 47کروڑروپے،وزارت صحت کیلئے 12 ارب کاترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے،بجٹ دستاویزات کے مطابق وزارت غذائی تحفظ کیلئے 12ارب روپے،میری ٹائم افیئرزکیلئے 3.1 ارب کاترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجاویز دی  گئی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاق کاآئندہ ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپےہے،تعلیمی منصوبوں کیلئے 6ارب روپے،وزارت دفاع کیلئےایک ارب 84 کروڑروپے، جاری سکیموں کیلئےایک ارب 82 کروڑروپے،نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک منصوبےکیلئے 50کروڑروپے ، دفاعی پیداوارڈویژن کیلئے 2ارب 70کروڑروپے،کراچی شپ یارڈاینڈانجینئرنگ ورکس کیلئےڈھائی ارب روپے اور  گوادرشپ یارڈکےجاری منصوبےکیلئے 20کروڑروپے مختص کرنےکی تجویزدی گئی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist