نیوکلیئر بجلی پلان پر کیا ہو رہا ہے اور لوڈ شیڈنگ میں کمی کب آئیگی ؟وزیر توانائی خرم دستگیر نے سب بتا دیا

Written by on June 9, 2022

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہاہے کہ  بجلی کی  پیداوار بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں، انتہائی مہنگی بجلی بھی شامل کر لی ہے جس کے بعد 15 جون سے 600میگا واٹ بجلی مزید حاصل ہو گی اور لوڈشیڈنگ بھی  آدھا گھنٹہ مزید کم ہوگی، کراچی کے نیوکلیئر بجلی پلان کو ری فیول کیا جا رہا ہے اور مہینے کے آخر میں مکمل ہو جانے سے مزید بجلی حاصل ہو نے  سے 1 گھنٹہ مزید لوڈ شیڈنگ میں آجائیگی، جولائی کے  آغاز میں لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی ہو گی، عذاب عمران کی وجہ سے شنگھائی پاور پراجیکٹ کے 200  میگا واٹ کے منصوبے سے ابھی تک پیداوار نہیں آئی  ہے، اس معاملے پر بھی بات چیت ہو رہی ہے کہ  اسے جلد از جلد حاصل کیا جائے، حکومت کی خواہش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کی جائے،  بجلی بچانے کے لئے سرکاری اداروں میں ایک دن ورک فرام ہوم او  ر مارکیٹوں کے اوقات کار میں کمی کے حوالے سے بھی  تجویز سامنے  آئی ہے۔وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 7 جون ملک میں بجلی کی طلب 26227 میگا واٹ تھی اس میں 2800 میگا واٹ شامل نہیں جہاں سے ہائی لاس فیڈر شامل ہیں  اور بل وصول نہیں ہوتے ہیں۔ طلب کے مقابلے میں جو پیداوار کی گئی وہ 22010 میگا واٹ تھی۔ 4127 میگا واٹ کی کمی کا سامنا ہے۔ 84 فیصد فیڈرز پر ساڑھے تین گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوئی باقی فیڈر میں اس سے کم صنعتوں پر لوڈ شیڈنگ صفر ہے، مسلسل 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کی  جا رہی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist