عمران خان کی بی جے پی ترجمان کے توہین آمیز بیان کی مذمت، او آئی سی سے بھارت کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

Written by on June 6, 2022

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان کی جانب سے رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا ہمارے پیارے نبی پاک ﷺ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں۔ مودی سرکار جان بوجھ کر بھارت میں جتھوں کو تشدد پر اکسانے کے ساتھ مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کے فروغ کی سوچی سمجھی حکمتِ عملی پر کاربند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہمارےرسولِ محترمﷺکی ذاتِ اقدس پر اس نوعیت کاحملہ وہ المناک ترین حرکت ہےجو کوئی مسلمانوں کیخلاف کرسکتاہےکیونکہ ہم مسلمان اپنےنبی پاکﷺکی نہایت تعظیم ملحوظ رکھتے اوران سےشدیدمحبت کرتےہیں۔ او آئی سی  مودی کےبھارت کیخلاف سخت اقدام کرے جو  اپنی اسلام مخالف پالیسیزکےباوجود اب تک بچتا آیاہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist