پنجاب اسمبلی میں 5 خصوصی نشستوں پرامیدواروں کےنوٹیفکیشن کامعاملہ, الیکشن کمیشن آج فیصلہ سنائے گا

Written by on June 2, 2022

 پنجاب اسمبلی میں 5 خصوصی نشستوں پرامیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق  الیکشن کمیشن آج فیصلہ سنائے گا۔ 

الیکشن کمیشن میں  پی ٹی آئی کی جانب سے  پنجاب اسمبلی میں 5 خصوصی نشستوں پرامیدواروں کو ڈی سیٹ کرنے کانوٹیفکیشن جاری کرنے   جبکہ  مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج سنایا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی تھی ۔ چیف جسٹس نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا تھا کہ  آپ کیوں معاملات آگے نہیں بڑھا رہے ، معاملات کہاں تک پہنچے ہیں ، اگر کوئی پارٹی الیکشن کمیشن کے پاس پیش نہ ہو تو بھی الیکشن کمیشن فیصلہ دے ۔

 وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتای اتھا کہ ہم  پراسس کر رہے ہیں  ، پی ٹی آئی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری رکنے کی درخواست موصول ہوئی ہے  جبکہ مسلم لیگ (ن)  نے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی درخواست دی ہے ، فریقین کو سننے کیلئے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ، اب یہ معاملہ سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے ۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے  عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن جان بوجھ کر معاملے کو ول دے رہا ہے ، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد  الیکشن کمیشن کو دو جون کو فیصلہ  کرنے کاحکم دیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist