حمزہ شہباز کیخلاف پی ٹی آئی اور( ق) لیگ کی اپیلوں پر سماعت،کارروائی کل تک کیلئے ملتوی

Written by on May 31, 2022

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف  تحریک انصاف (پی ٹی آئی )اورپاکستان مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر کی اپیلوں پرلاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سماعت کے دوران وفاقی وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ آئین میں گنجائش نہیں کہ سپیکر گورنر سے حلف لے ،گورنر کی بجائے وفاقی حکومت کوفریق بنانا ضروری ہے جس پر عدالت نے صدر اورگورنر پنجاب کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنانے کی ہدایت کر دیا ، عدالت کا کہنا تھا کہ صدر اور گورنر کو بھی سننا چاہتے ہیں اور اپیل پر کارروائی کل تک ملتوی کر دی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist