نیپال کا مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا

Written by on May 29, 2022

 نیپال کا مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے جس میں چار بھارتی شہریوں سمیت 19 مسافر سوار تھے ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق  تارہ ایئر 9 دو انجنوں والے طیارے  کا اتوار کی صبح  9 بج کر 55 منٹ پر  رابطہ منقع ہوگیا تاہم ایک جریدے انڈیا ٹوڈے کا کہنا ہے کہ طیارے نے 9 بج کر 55 منٹ پر اڑان بھری اور جلد ہی رڈار سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بدقمست پرواز پوخارہ سے جوم سوم جارہی تھی ۔ 

نیپالی میڈیا کے مطابق طیارے میں تین جاپانی شہری اور باقی  نیپالی تھے ، عملے سمیت مجموعی طورپر 22 افراد سوار تھے۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist