ڈی آئی جی نے مجھے نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دیں ،معاملے پر چپ نہیں بیٹھیں گے ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

Written by on May 28, 2022

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے  کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا کہ  راستوں کو کھولا جائے  مگر   ایس ایس پی  اور ڈی آئی جی مجھے نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دیں ، ایسے لگ رہا تھا جیسے غنڈے ہیں ، ہم  معاملے پر چپ نہیں بیٹھیں گے ۔

نجی ٹی وی  کے مطابق   وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ  لانگ مارچ کے دوران راستے میں میری ملاقات عمر ایوب سے ہوئی ، عمر ایوب نے کہا کہ وہاں چلتے ہیں جہاں عمران خان سے ملاقات ہو سکے ، میری گاڑی ابھی رکی بھی نہیں تھی کہ شیلنگ شروع ہو گئی ، جب تک اوپر سے آرڈر نہ ہوں پولیس ایسے احکامات کو نہیں مانتی ، ہم معاملےپر خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ صدر اور چیف جسٹس کو خط لکھ رہے ہیں ، اگر ہم نے غلط کیا تو  قرار واقعی سزا ہمیں ملنی چاہئے جسے ہم تسلیم کرینگے ، ان لوگوں کو کس نے اتنی اجازت دی ، رانا ثناء اللہ پر  14 قتل کے الزامات ہیں ،  ان لوگوں نے قومی پرچم لگی ہوئی گاڑی پر فائرنگ کی ، کیا پی ٹی آئی کے ورکرز کا جمع ہونا غلط   ہے ؟َ، جو سلوک ہمارے ساتھ ہوا اس پر شدید غصے میں تھے ۔

خالد خورشید نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمارا کوئی ایم این اے نہیں ہے ، گلگت بلتستان کامجموعی بجٹ 18 ارب روپے کا ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist