غرباء کی امداد اولین ترجیح ، جن کی آمدن 40 ہزار سے کم ہے وہ اپناشناختی کارڈنمبربھیجیں، وزیر خزانہ

Written by on May 28, 2022

 وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  پٹرول کی قیمتوں میں اضافےسےروپیہ مستحکم ہوا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو مزید مہنگائی ہوتی ، غرباء کی امداد اولین ترجیح  ہے ، جن کی آمدن 40 ہزار سے کم ہے وہ یکم جون سے  اپناشناختی کارڈنمبر786 پربھیجیں۔ 

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ   وزیراعظم نے سستاپٹرول،سستاڈیزل سکیم کاآغازکیاہے،ایک کروڑ 40 لاکھ گھرانےایسےہیں جن کی آمدن 40ہزارسےکم ہے، یکم جون سے 786 پرکال کرکےاپناشناختی کارڈنمبربھیجیں،8کروڑ 40 لاکھ پاکستانیوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا،انتہائی غریب ترین لوگوں کو 2 ہزار روپے دیئے جائیں گے،وظیفہ دینے سے 28 کروڑروپے کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی،بےنظیر انکم سپورٹ والے رجسٹرڈ افراد کو دو دن تک پیسے دے دیئے جائیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا ہرشہری اپنی آمدن کااوسطاً 5فیصدٹرانسپورٹ پرخرچ کرتاہے، بی آئی ایس پی کےساتھ وزیراعظم سستاتیل پیکج جاری رہےگا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ان گھرانوں کوادائیگی جون سےکی جائےگی، شناختی کارڈکےذریعےتصدیق کےبعد 2ہزارروپےاداکیےجائیں گے،وزیر خزانہ نے کہا کہ  ہم چینی 70 روپے فی کلو بیچیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ  پٹرول  کی قیمت خوشی سے نہیں بڑھائی، بین الاقوامی منڈی میں بڑھ گئی تھی ،حکومت کا ڈیزل کی مد میں سبسڈی ختم کرنے کا ارادہ تھا، 114روپےسبسڈی ختم اور 30 روپے لیوی لگنے سے بڑھتےہیں تاہم ہم ابھی اضافی ٹیکس نہیں لگارہے، ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے اندازہ ہے کہ بسوں کے کرائے بھی بڑھیں گے،وزیر اعظم کی ہدایت پر اگلے سال وظیفے میں اضافہ بھی کریں گے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ  شوکت ترین کا معاہدہ ڈیزل کی قیمت 300 اور پیٹرول 260 روپے کرناتھا، ہم شوکت ترین کے والے فارمولے پر عمل نہیں کررہے ،  شوکت ترین کہہ گئے تھے کہ وہ پیسے رکھ کے گئے ہیں،  ہمیں بتا دیں وہ پیسے کہاں ہیں، ہمیں کہیں نہیں ملے،

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجلی کی قیمت بڑھانے کی میرے پاس کوئی سمری نہیں ہے، آئی ایم ایف سے اس بار نجکاری کی کوئی بات نہیں ہوئی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist