عمران خان کا قافلہ اسلام آباد میں داخل، ڈی چوک پہنچنے کی تیاری

Written by on May 26, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان ’حقیقی آزادی‘ لانگ مارچ کیلئے صوابی سے قافلے کی صورت میں اسلام آباد پہنچ گئے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قافلے کے ہمراہ صوابی سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کیا اور اب وہ اسلام آباد میں داخل ہوچکے ہیں۔

عمران خان نے حسن ابدال میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ عوام کا سمندر لے کر ڈی چوک آرہے ہیں، میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک آ رہا ہے ، حکومت جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دےگی وہاں سےنہیں جائیں گے۔

قبل ازیں پنجاب پہنچنے پر عمران خان نے کہا تھا کہ ہم پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں، اب اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے، امپورٹڈ سرکار کا جبر و فسطایت کا کوئی حربہ ہمیں ڈرا نہیں سکتا ، نہ ہی یہ ہمارے مارچ کا راستہ روک سکتا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہر میں لوگ باہر نکلیں، یہ پاکستان کیلئے فیصلہ کن وقت ہے، میں اسلام آباد پہنچ رہا ہوں، سب کو پیغام دیں کہ ہمیں کسی کی غلامی قبول نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ کردیا ہے کہ کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ 

سپریم کورٹ نے حکم کچھ دیا، عمران نے مطلب کچھ اور لیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کردی۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے کہ اب کوئی رکاوٹ اور پکڑ دھکڑ نہیں ہو گی، اسلام آباد اور پنڈی کے لوگ ڈی چوک پہنچیں۔حالانکہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو ڈی چوک نہیں، ایچ نائن اور جی نائن کے درمیان گراؤنڈ میں جلسہ گاہ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist