آئی ایم ایف کا پاکستان کو قرض جاری کرنے سے انکار، بڑی شرط رکھ دی

Written by on May 26, 2022

 انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے بغیر قرض کی قسط جاری کرنے سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ آئی ایم ایف حکام نے پاکستان کیلئے اگلا پروگرام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مشروط کردیا۔ اس کے علاوہ قسط کا اجرا اور پروگرام کے دورانیے میں اضافہ بھی پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں سے مشروط کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد وزیر اعظم سے بات چیت کے بعد آئی ایم ایف حکام کو آگاہ کرے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist