آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی سے سبسڈی واپس لینے پر زور دیا ، وزیر خزانہ

Written by on May 26, 2022

 وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد دوحہ سے واپس پہنچا ہوں ، آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی سے سبسڈی واپس لینے پر زور دیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  پیغام میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد دوحہ سے واپس آیا ہوں، ہمارے وفد نے گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ بہت مفید اور تعمیری مذاکرات کئے ،  مالی سال  2022 میں ادائیگی اور ایندھن کی سبسڈی پر مذاکرات ہوئے ،ہم نے مالی سال 2023 کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا ، ہماری بڑھتے ہوئے افراط زر اور غیر ملکی زر مبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر پر بھی بات چیت ہوئی ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ  گرتے ہوئے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اور کرنٹ اکاؤنٹ کے بڑے خسارے  کے باعث  ہمیں  سخت مالیاتی پالیسی اور اپنی مالی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہوگی ،   حکومت مالی سال 23 میں بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

 انہوں نے   مزید کہا کہ پچھلی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمت پر سبسڈی دیکر گئی تھی ،آئی ایم ایف کی ٹیم نے ایندھن اور بجلی کی سبسڈی کو واپس لینے کی اہمیت پر زور دیا

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرنے اور پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے پرعزم ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist