مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی جائے ، اسلام آباد پولیس کو حکم جاری

Written by on May 25, 2022

اسلام آباد پولیس کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن کا حکم دے دیا گیا ،  وائرلیس کے ذریعے حکم دیا گیا کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی جائے ۔

نجی ٹی وی نیو زکے مطابق   کنٹرول روم کی جانب سے وائرلیس پر میسج دیا گیا کہ دفعہ 144 کا نفاذ ہر صورت کیا جائے ، خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی جائے ۔

نجی ٹی وی  نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں کو  شیلنگ کے سامان کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ سرینگر ہائی وے پر آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

 خیال رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے ۔ اسلام آباد کے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں  22 ہزار اہلکار تعینات کئے  گئے  ہیں ،وزارت داخلہ میں   لانگ مارچ کی مانیٹرنگ کیلئے  کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ، شہر کے تمام بس اڈے اور ٹرانسپورٹ بند ہیں ۔

 حکومت کی جانب سے  اسلام آباد آنے والی شاہرات سیل کر دی گئی ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist