عمران خان صوابی سے قافلے کی قیادت کریں گے ،پشاور اور مردان کے قافلے بھی ادھر جمع ہوں ، بیرسٹر سیف

Written by on May 25, 2022

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف آج لانگ مارچ کا آغاز صوابی سے کریں گے ، پشاور اور مردان کے قافلے بھی صوابی میں جمع ہوں ۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق  بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ  عمران خان لانگ مارچ کا آغاز صوابی سے کریں گے لہذا پشاور اور مردان کے قافلے بھی صوابی پہنچ کر چیئرمین پی ٹی آئی کے قافلے میں شریک ہوں ۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج 25 مئی کو لانگ مارچ کررہی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کو روکنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں  کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے  ، اب تک سینکڑوں پی ٹی آئی کارکنوں کو پابند سلاسل کیا جا چکا ہے جبکہ متعدد رہنما روپوش ہو چکے ہیں ۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے  حکومت کی جانب سے اسلام آباد آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ لاہور کے خارجی راستوں کو بھی ہیوی ٹریفک کیلئے سیل کیا گیا ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist