یوکرین نے روسی فوجی کو جنگی جرائم میں عمر قید کی سزا سنادی

Written by on May 24, 2022

یوکرین نے جنگی جرائم کے پہلے ٹرائل میں ایک روسی فوجی کو عمر قید کی سزا سنادی، اس فوجی پر الزام ہے کہ  اس نے ایک عام شہری کو قتل کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج کے 21 سالہ سارجنٹ وادیم ششی مارین  نے جنگ کے دوران  شمال مشرقی ریجن کے ایک گاؤں میں عام شہری کو سر میں گولی مار کر قتل کیا تھا۔  ٹرائل  کے دوران روسی فوجی نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ احکامات پر عمل کر رہا تھا۔ اسے ایک آفیسر نے کہا تھا کہ فون پر بات کرنے والا یوکرینی شہری ممکنہ طور پر یوکرینی فوج کو روسی فوج کی نقل و حرکت کے بارے میں بتا سکتا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist