پیرس میں اسلامی ملک کے سفارتخانے پر حملہ، سیکیورٹی گارڈ ہلاک

Written by on May 24, 2022

یورپی ملک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اسلامی ملک قطر کے سفارتخانے پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پیرس کے پراسیکیوٹر آفس کا کہنا ہے کہ حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

عرب نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  قطر کے سفارتخانے پر حملہ پیر کی صبح ہوا، ہلاک ہونے والا شخص سیکیورٹی گارڈ تھا۔ حکام نے واقعے میں دہشت گردی کے امکان کو خارج کردیا ہے۔

پراسیکیوٹر آفس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حملے میں کوئی ہتھیار بھی استعمال ہوا ہے یا نہیں، سیکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist