مسلم لیگ (ن) کا سپیکر پرویز الٰہی کے خلاف آج ہی دوبارہ تحریک اعتماد جمع کرانے کا اعلان

Written by on May 22, 2022

 مسلم لیگ (ن) نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے خلاف آج ہی دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما  اور رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ پرویز الٰہی کے خلاف آج ہی دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرائیں گے  ۔ 

 خیال رہے کہ آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں  سپیکر اسمبلی کیخلاف  تحریک عدم اعتماد ایجنڈے پر ہونے کے باوجود پیش نہ کی جاسکی جس کی وجہ سے غیر فعال ہوگئی ۔ 

 تفصیلات کے مطابق چیئر مین پینل   نے  پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کا متعلقہ رکن سمیع اللہ خان  ایوان میں موجود نہ تھا جو چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرسکے۔ چیئرمین پینل نےاجلاس شروع ہوتے ہی تحریک کا ذکر کیا لیکن متعلقہ رکن کے موجود نہ ہونے کے باعث جواب نہ ملا تو چیئرمین پینل نے فیصلہ سنایا کہ چونکہ سپیکر کیخلاف قرارداد پیش نہیں کی گئی لہٰذا اسے نمٹایاجاتاہے ۔

نیوز کے مطابق چیئرمین پینل نے تحریک کے محرک کو بار بار پکارا اور پھر ن لیگ کے اراکین کے داخل ہوتے ہی اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اب چھ ماہ کے لیے چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکتی ۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist