40افغان وار لارڈز نے طالبان کے خلاف جنگ کیلئے ہائی کونسل برائے قومی مزاحمت قائم کر دی

Written by on May 20, 2022

جلاوطنی میں زندگی گزارنے والے افغان سیاستدانوں اور سابق وار لارڈز نے طالبان کے ساتھ لڑنے کے لیے ہائی کونسل برائے قومی مزاحمت قائم کر دی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اس شوریٰ کا قیام گزشتہ روز عمل میں لایا گیا ہے اور طالبان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک جامع حکومت کے قیام پر رضامند ہوں اور ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق اس مزاحمتی شوریٰ کے قیام کے لیے 40سے زائد افغان سیاستدان اور وار لارڈز گزشتہ منگل کے روز ترکی کے شہر انقرہ میں اکٹھے ہوئے۔ ان تمام لوگوں کو اکٹھے ہونے کی دعوت افغانستان کے سابق نائب صدر اور وارلارڈ عبدالرشید دوستم کی طرف سے دی گئی تھی۔ عبدالرشید دوستم اگست میں کابل سے فرار ہونے کے بعد سے ترکی میں پناہ گزین ہیں۔

اس گروپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی شوریٰ افغانستان کی ’آزادی‘ کی راہ ہموار کرنے کا کام کرے گی۔ ہم طالبان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی تخریب کاری بن کریںاور افغانستان کے موجودہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ انہیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے کہ کوئی گروپ بھی طاقت اور دباﺅ کے بل پر افغانستان میں مستحکم حکومت قائم نہیں کر سکتا۔بیان میں شوریٰ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ”یہ شوریٰ طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت کو قانونی سمجھتی ہے۔“


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist