لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی

Written by on May 19, 2022

 لاہور ہائیکور ٹ نے پاکستا ن تحریک انصاف کی حمزہ شہباز کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی درخواست پر کل سماعت کریں گے ،حمزہ شہباز کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست  تحریک ا نصاف کے سبطین خان سمیت5ارکان کی جانب سے دائر کی گئی تھی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کے دن پی ٹی آئی اور (ق )لیگ کے ارکان اسمبلی کو حمزہ کے ایماپرایوان سے نکال دیا گیا، پولیس نے ہمارے وو ٹرز کو حق رائے دہی استعمال کرنے سے زبردستی روکا گیا ،قانون کے مطابق اسمبلی اجلاس میں پرائیویٹ شخص کے آنے پر پابندی ہے پولیس کیسے داخل ہوئی ،سیکرٹری اسمبلی نے پرائیویٹ لوگوں کاداخل روکا مگر ڈپٹی سیکرٹری نے 300لوگوں کو بلایا،ایم پی اے احمد سلیم نے ووٹ نہیں ڈالا مگر ان کا نام ووٹ ڈالنے والوں کی فہرست میں ہے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کاعمل ہونے جارہا تھا کہ اس دوران ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی ، پہلے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا پھر دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ خراب ہو گیا اور اس دوران چوہدری پرویز الہیٰ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا بعدازاں پولیس نے کنٹرول سنبھالا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا چناﺅ کیا گیا ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist