تفتیشی اداروں میں مبینہ حکومتی مداخلت پرازخود نوٹس کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا بیان سامنے آگیا

Written by on May 19, 2022

 چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کے تفتیشی اداروں میں مبینہ حکومتی مداخلت پرازخود نوٹس لینے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا بیان سامنے آگیا ہے اور کہا ہے کہ  ایک تاثر کی بنیاد پر ازخود نوٹس لینا ادارے کی ساکھ کے لیے تباہ کن ہوگا ۔وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔

انہوں نےکہا کہ شہزاد اکبر کے چیلوں نے غلط مقدمے بنائے ، کیا غلط مقدمے بنانے والے کا ٹرانسفر نہیں ہونا چاہیے تھا؟، میری ضمانت لینے والے جج کو واٹس ایپ پر ٹرانسفر کر دیا گیا ، قانون بدلنا پارلیمنٹ کا کام ہے ، اگر کوئی ترمیم قانون کے خلاف ہو تو عدالت اسے غیر آئینی قرار دے سکتی ہے۔ 

رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ملک دشمنوں نے کیا ، آئی ایم ایف سے بات چیت کر کے اب ایسا معاہدہ کریں گے کہ غریب متاثر نہ ہو، پچھلے فیصلے میں جہاں تین جج معزز ہیں ، وہاں باقی دو جج بھی معزز ہیں ۔ بڑے فیصلوں کا  آج اعلان کردیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کا پروگرام بھی بحال ہوگا اورحکومت نے مدت بھی پوری کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افسران کوتبدیل کرنے اور ہٹانے پر سپریم کورٹ کے ایک جج کے نوٹ پرازخود نوٹس لیا گیا جس پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت آج کرے گا۔جج کے نوٹ میں کہا گیا ہے کہ کریمنلز معاملات میں حکومتی عہدوں پر موجود لوگ مداخلت کررہے ہیں، خدشہ ہےکہ اس مداخلت سے پراسیکیوشن کے معاملات پر اثرانداز ہوا جاسکتا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist