اثاثہ جات ریفرنس ، اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری
Written by Prime FM92 on May 18, 2022
اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیے ۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ، احتساب عدالت نے فیصلہ اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کر دیا ، عدالت نے حکم جاری کیا کہ اسحاق ڈار کی گرفتاری تک کارروائی آگے نہیں بڑھے گی ۔
احتساب عدالت نے سماعت اسحاق ڈار کی گرفتاری تک ملتوی کر دی ۔ عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر بھی فیصلہ اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کر دیا۔
خیال رہے کہ شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کیا تھا۔