پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا نوٹیفکیشن جاری

Written by on May 16, 2022

 وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت قیمتوں کا تعین آئندہ 15 روز کے لیے کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے برقرار رہے گی جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر رہے گی۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے برقرار رہے گی اور اسی طرح لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت بھی 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist