نئی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست، سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کو بات کرنے سے روک دیا

Written by on May 16, 2022

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر د ی ہے ۔

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے تحریک انصاف کے وکیل کی الیکشن کمیشن کو فوری نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی ، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ درخواست کو پہلے نمبر لگنے دیں، نمبر لگنے کے بعد نوٹس جاری کرنے کا معاملہ دیکھا جائے گا ۔عدالت نے دوران سماعت کے تحریک انصاف کے فواد چوہدری کو بطور وکیل بات کرنے سے بھی روک دیا اور سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist