پیوٹن کو اقتدار سے نکالنے کی تیاریاں مکمل، انٹیلی جنس چیف کا تہلکہ خیز دعویٰ

Written by on May 15, 2022

 یوکرین کے انٹیلی جنس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو جلد ہی عہدے سے ہٹا دیا جائے گا، اس حوالے سے منصوبہ پہلے سے ہی عمل میں آچکا ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ رواں سال کے آخر تک روس یوکرین جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا اور روس کو اس میں شکست ہوگی۔

یوکرین کی انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل کائرلوف بدانوف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گرمیاں روس یوکرین جنگ میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوں گی۔ سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگست کے دوسرے حصے میں روس یوکرین جنگ کا بریکنگ پوائنٹ ہوگا، رواں سال کے آخر تک بڑی حد تک ایکٹو جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا جس کے نتیجے میں روس میں لیڈر شپ کی تبدیلی وقوع پذیر ہوگی، اس حوالے سے منصوبے پر پہلے ہی عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق یوکرین کے انٹیلی جنس چیف نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ولادی میر پیوٹن کی ذہنی اور جسمانی صحت بہت زیادہ خراب ہے اور وہ کینسر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist