روس یوکرین جنگ کے بعد دنیا نے گندم کیلئے انڈیا پر نظریں جمائیں تو مودی سرکار نے ایسا فیصلہ سنادیا کہ نیا خطرہ پیدا ہوگیا

Written by on May 15, 2022

بھارتی حکومت نے ملک میں گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو کرنے کیلئے اس کی برآمد پر پابندی عائد کردی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق  بھارت دنیا میں گندم پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ روس اور یوکرین میں جاری جنگ کے باعث دنیا نے اپنی نظریں انڈیا پر جمائی ہوئی تھیں تاہم انڈیا نے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

روس اور یوکرین گندم پیدا کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک میں شامل ہیں جن میں جنگ کے باعث دنیا میں گندم کی قیمت 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہوئی ہے جب کہ بھارت میں گندم کی قیمت میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist