عوام کرپٹ ،نااہل لوگوں کو جلسے کیلئے جگہ دینے کیلئے تیار نہیں، مریم اورنگزیب

Written by on May 14, 2022

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی پر کہنا ہے کہ نااہل فاشسٹ ، کرپٹ چوروں کو عوام جلسے کیلئے جگہ نہیں دینا چاہتے ۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ عوام پی ٹی آئی کو جگہ نہیں دینا چاہتی تو اس میں حکومت کہاں سے آ گئی ،ان کا کہنا تھا کہ اگرعوام آپ کو نجی ملکیتی جگہ دینے کیلئے تیار نہیں تو اس میں رانا ثنااللہ کا کیا قصور ہے ؟، مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ راننا ثنا اللہ زبرستی نجی ملکیت میں جلسے کی اجازت دیں ، عمران خان صاحب عوام آپ کی غلام نہیں ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist