جنوبی کوریا کے نئے صدر نے حلف اٹھا لیا

Written by on May 14, 2022

جنوبی کوریا کے نومنتخب صدر “یون سک یول” نے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے اور وعدہ کیا کہ وہ جمہوریت اور آزاد معیشت پر مبنی بین الاقوامی برادری کے ایک ذمہ دار، معزز رکن کے طور پر قوم کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔

آزادی، امن اور انسانی حقوق کو قوم کی چند بنیادی اقدار قرار دیتے ہوئےنو منتخب صدر نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں ان اقدار کے دفاع میں ملک کو زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے میں مدد کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ صدر نے ایک غیر متعینہ لیکن جرات مندانہ منصوبے کا عزم کیا کہ اگر شمالی کوریا اپنا جوہری پروگرام ترک کر دے تو اس کی کمزور معیشت کو دوبارہ تعمیر کرنے میں شمالی کوریا کی مدد کریں گے۔

حلف برداری کی تقریب کو دیکھنے کے لیے تقریباً 40,000 لوگ موجود تھے۔ سابق خاتون صدر “پارک گون ہے” جنہیں اپنے عہدہ صدارت کے دوران بدعنوانی کے جرم میں قید کی سزا کاٹنے کے بعد معاف کر دیا گیا تھا اور سابقہ صدر “مون جے اِن” اور ان کی اہلیہ “کم جونگ سوک” اس موقع پر موجود تھے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist