گوجرانوالہ میں تیز رفتار ٹرک نے 2مسافر ویگنیں کچل ڈالیں،ایک ہی خاندان کے 11 افراد سمیت 12افراد جاں بحق،8زخمی

Written by on May 13, 2022

کوٹ لدھا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے 2مسافر ویگنیں کو کچل ڈالا،حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد سمیت   12افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 8شدید زخمی ہیں، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

نجی ٹی وی “نیوز”کے مطابق گوجرانوالہ میں کوٹ لدھا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے یکے بعد دیگرے 2مسافر ویگنوں کو کچل ڈالا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے 9افراد کا تعلق گوجرانولہ کے علاقے گرجاکھ سے ہے ، ریسکیو کے مطابق جاںبحق ہونے والے افراد سرگودھا درگاہ پر حاضری کے بعد واپس آ رہے تھے۔ حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے ،تمام زخمی اور لاشیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist