آئی ایم ایف اگلی قسط جاری کرنے سے قبل کونسے مطالبے پر عملدرآمد کروانا چاہتاہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

Written by on May 13, 2022

 پاکستان میں اس وقت سیاسی صورتحال کافی گرما گرم چل رہی ہے تو دوسری جانب آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب بنانے کیلئے عوام پر مزید بوجھ ڈالے جانے کا امکان ہے کیونکہ آئی ایم ایف سے اگلی قسط کیلئے مطالبات پر عملدرآمد کروانا ہو گا ۔

نجی ٹی وی  نیوز کے مطابق آئی ایم ایف پٹرول مہنگا کرنے کے اپنے مطالبے پر قائم ہے جس کے باعث 16 مئی سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان بڑھ گیاہے ، آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ پٹرول پر سبسڈی کو محدود کیا جائے ، پٹرول پر جنرل سبسڈی ختم کی جائے ۔ پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کا پلان دے چکاہے ، بجلی مہنگی کرنے کے پلان پر عملدرآمد کرنا ہو گا، پروگرام کی بحالی کیلئے حکومت کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے ، مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کو 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملے گی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist