نوازشریف سےملاقات کیلئےوزیراعظم شہبازشریف لندن پہنچ گئے

Written by on May 11, 2022

 نوازشریف سےملاقات کیلئےوزیراعظم شہبازشریف لندن پہنچ گئے۔ احسن اقبال،مفتاح اسماعیل، ایاز صادق، مریم اورنگزیب ہمراہ  ہیں ۔

نجی ٹی وی  نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ خواجہ  سعدرفیق،خواجہ آصف سمیت کابینہ کے ارکان  ہیں ۔ نواز شریف سے ملاقات میں   معاشی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم گزشتہ رات برٹش ائیر ویز کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے تھے ، وزارت ہوا بازی کی جانب سے  وزیر اعظم کی روانگی کے وقت  اسلام آباد ائیرپورٹ کے سٹیٹ لاؤنج میں خصوصی انتظامات  کی ہدایت کی گئی تھی ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق  وزیر اعظم کے وفد نے چائنہ گیٹ سے روانہ ہوا تھا ۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist