اسلام آباد ہائیکور ٹ نے سوشل میڈیا قوانین کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دیا

Written by on May 11, 2022

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق حکومت کے سوشل میڈیا قوانین کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی ، پاکستان پیپلز پارٹی رہنما فرحت اللہ بابر کی استدعا پر عدالت نے معاملہ سپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دیا ۔

عدالت میں کیس کی سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر کو روسٹر م پر بلا لیا ، عدالت کا کہنا تھا کہ فرحت اللہ بابر صاحب اب تو آپ کی پارٹی حکومت میں ہے اب قوانین کو صحیح کریں ۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا امتحان ہے اپوزیشن میں جن پر اعتراض لگایا اب ان کو ٹھیک کریں،جس پر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ عدالت معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دے، موجودہ حکومت کا بھی امتحان ہوگا فرحت اللہ بابر کے استدعا پر اسلام آباد ہائیکور ٹ نے سوشل میڈیا رولز کا معاملہ سپیکر کو بھیجنے کا حکم دے دیا ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ سوال بتا دیں آرڈر میں لکھ دیتے ہیں تا کہ پارلیمان دیکھ لیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist