سابق وزیراعظم عمران خان کا گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کے معاملے پر موقف سامنے آ گیا

Written by on May 10, 2022

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لازم ہے کہ عدالت عظمیٰ صورتحال کی نزاکت کے پیش نظر معاملے کو از خود دیکھے۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیاں پنجاب میں آئینی انتشار اورفساد کو ہوا دے رہی ہیں، پہلے گھوسٹ انتخاب کے ذریعے کٹھ پتلی کوبطور وزیراعلیٰ صوبے پر مسلط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تمام دستوری تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر کے منصب کی توہین کی گئی ہے، گورنرپنجاب کو دستور کے تحفظ پرشرمناک طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی، پنجاب میں اس کھلی دستور شکنی کا خاموشی سے تماشا دیکھا جارہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لازم ہے کہ عدالت عظمیٰ صورتحال کی نزاکت کے پیش نظر معاملے کو ازخود دیکھے، پنجاب میں ضمیرفروشوں کا معاملہ بھی بلاتاخیر انجام تک پہنچایا جائے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist