بی آر ٹی منصوبہ اس ماہ کے آخر تک مکمل،گاڑیاں چلنی چاہئیں،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

Written by on May 10, 2022

وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ کی زیر صدارت بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی )اورنج لائن منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا،وزیر اعلیٰ سندھ نے اس ماہ کے آخر تک منصوبے کو مکمل کرنے کی ہدایت  کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق بی آر ٹی سے متعلق اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن،مرتضیٰ وہاب اور چیف سیکرٹری سندھ نے شرکت کی۔اجلاس میں شرجیل میمن نے بتایا کہ 20بسوں کیلئے سندھ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ لیمیٹڈ(ایس آئی ڈی سی ایل )کو ادائیگی کی جا چکی ہے ،بی آرٹی اورنج لائن 3.8کلو میٹر کا کوریڈورہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ مئی کے آخر تک بی آر ٹی اورنج لائن مکمل ہونی چاہیے،رواں ماہ کے اختتام پر بسیں چلنی چاہئیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist