حمزہ شہبازکی حلف برداری کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر 5 رکنی لارجربنچ تشکیل

Written by on May 9, 2022

 حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان  لارجر بینچ کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی  نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نےحمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر پانچ رکنی لارجربنچ تشکیل دیا ، بینچ میں جسٹس شاہدجمیل،جسٹس شہرام سرور،  جسٹس ساجدمحمودسیٹھی اورجسٹس طارق سلیم شامل ہیں ۔

 خیال رہے کہ  جسٹس ساجدمحمودنےلارجربنچ تشکیل دینےکی سفارش کی تھی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist