مفتاح اسماعیل سابق حکومت کاآئی ایم ایف سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا معاہدہ سامنے لے آئے

Written by on May 7, 2022

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے سےمتعلق تحریک انصاف  حکومت کا انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )سےمعاہدہ سامنےلےآئے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے سابق حکومت کے آئی ایم ایف  سے معاہدے کی دستاویز ات کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس کے مطابق سابق حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا کہ نومبر 2021 میں پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں 4 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا اور دسمبر میں بھی 4روپےلیٹر اضافہ کیاگیا ہے۔معاہدے کے مطابق حکام پیٹرول اور ڈیزل میں بتدریج 4 روپے فی لیٹراضافہ کرتے جائیں گے، جب تک کے لیوی 30 روپے فی لیٹر تک نہ پہنچ جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے کسی قسم کی   یقین دہانی کی تردید کی تھی ،انہوں نے آئی ایم ایف کو جون 2022 سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کرانے سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم نے سبسڈی دینے کا طریقہ دیا تھا،مفتاح صا حب آپ عوام پر بوجھ نہ ڈالیں اور تسلیم کریں کہ پی ٹی آئی کی پالیسی درست تھی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist