مسلم کونسل آف امر یکہ نے پاکستان اور امر یکہ کے تعلقات کی مضبوطی کے لیے مہم شروع کر نے کا اعلان کر دیا

Written by on May 7, 2022

مسلم کونسل آف امر یکہ نے پاکستان اور امر یکہ کے تعلقات کی مضبوطی کے لیے مہم شروع کر نے کا اعلان کر دیا ‘چیئر مین مسلم کونسل آف امر یکہ دیگر عہدیداروں کے ہمراہ امر یکی سینٹرز اور کانگر یس مین سمیت دیگر سے ملاقاتیں اور رابطے8مئی سے شروع کر یں گے ۔ جمعرات کے روز دورہ لاہور کے دوران چیئر مین مسلم کونسل آف امر یکہ رانا زمان سعید نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دنیا کے بدلتے ہوئے حالات اور خطے کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ضروری ہے کہ پاکستان اور امر یکہ دونوں ایک دوسرے کے نہ صرف قر یب ہوں بلکہ ان میں بعض معاملات کی وجہ سے پائے جانیوالے اختلافات بھی ختم ہونے چاہیے میں کئی سالوں سے امر یکہ میں ہوں اور میں یقین سے کہہ سکتا ہے کہ امر یکہ عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردارکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اب فیصلہ کیا ہے کہ پاک امر یکہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے ہم امر یکہ کی مختلف ریاستوں کے نہ صرف دورے سوموار کے روز سے شروع کر یں گے بلکہ ہم امر یکہ سینٹرز اور کانگر یس مین سے بھی ملیں گے تاکہ دونوں ممالک میں اختلافات پیدا کر نے کی کوشش کر نیوالی قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکے ۔ رانا زمان سعید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں مجھے ایسا نہیں لگتا کہ امر یکہ نے پاکستان میں عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے لیے کسی قسم کی کوئی سازش کی ہے کیونکہ پوری قوم نے دیکھا ہے پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی اتحادیوں کو ساتھ ملکر عمران خان کو وزیر اعظم کی کرسی سے ہٹا یا ہے اس لیے تحر یک انصاف کو امر یکی سازشیں کی باتیں اب ختم کر دینی چاہیے کیونکہ وہ ایسی باتوں سے قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist