چین کے دارالحکومت میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

Written by on May 5, 2022

پڑوسی ملک چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث حکومت نے  درجنوں میٹرو سٹیشنز اور بسوں کے روٹ بند کردیے ہیں۔ بدھ کے روز عائد کی جانے والی پابندیوں کا مقصد بیجنگ کو شنگھائی کی طرح لاک ڈاؤن  کا سامنا کرنے سے بچانا ہے۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق  بیجنگ میں 40 سے زائد سب وے سٹیشنز  بند کردیے گئے ہیں جو کہ میٹرو نیٹ ورک کا دسواں حصہ بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ بسوں کے 158 روٹ بھی بند کیے گئے ہیں۔ کورونا کی یہ پابندیاں بیجنگ کے ہاٹ سپاٹ ضلع چاؤ یانگ میں عائد کی گئی ہیں۔

بیجنگ میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے درجنوں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جس کے باعث یہ پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں تاکہ مکمل لاک ڈاؤن سے بچا سکے۔  دو کروڑ 20 لاکھ سے زائد آبادی کے شہر  کے ہائی رسک علاقوں میں سکول ، بعض رہائشی عمارتیں  اور مخصوص کاروبار بھی بند کیے گئے ہیں۔ 

دوسری جانب چین کی سب سے زیادہ آبادی کے شہر شنگھائی میں تاحال لاک ڈاؤن ہٹنے کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ، ایک مہینے سے زائد عرصے سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں اور انہیں باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist