“ای یو ڈس انفو لیب” کے ذریعے پاکستان ، اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور اداروں کے خلاف بھی جعلی پراپیگنڈہ کیا گیا، ڈاکٹر مریم شیخ

Written by on May 5, 2022

 اقوام متحدہ کی44ویں  انفارمیشن کانفرنس کا انعقاد اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز نیو یارک میں ہوا. پاکستانی وفد کی جانب سے پاکستان مشن نیویارک میں پریس قونصلر ڈاکٹر مریم شیخ نے خطاب کیا. ان کا کہنا تھا کہ “جھوٹی خبر  سچ سے بھی زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے. جھوٹی خبریں آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے پھیلائی جا رہی ہیں . سوشل میڈیا اور دوسرے آن لائن پلیٹ فارم کا استعمال کر کے ڈس انفارمیشن پھیلائی جاتی ہیں. جھوٹی خبریںُ عالمی سطع پہ اقوام متحدہ کے ممبر ممالک اور اداروں کے خلاف استعمال ہو رہی ہیں. یہ جھوٹی خبریں سچ کو دبانے اور پراپیگنڈہ کے لئے استعمال کی جارہی ہیں. 

پاکستان گروپ 77 کے صدر کی حیثیت سے دنیا میں تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈس انفارمیشن کے رجحان کی مذمت کرتا ہے. پاکستان چاہتا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد نمبر 76 اور 226 پر عملدرآمد ہو. قرارداد سوشل میڈیا اور آن لائن ڈس انفارمیشن کو روکنے پہ زور دیتی ہے. ماضی قریب میں “ای یو ڈس انفو لیب” کے ذریعے اقوام متحدہ کے ممبر ممالک اور اداروں کے خلاف جعلی پراپیگنڈہ کیا گیا. 

ای یو ڈس انفو لیب کے  ذریعے ایک خاص ملک نے سیاسی اور تجارتی مفادات حاصل کئے، مگر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی. ای یو ڈس انفو لیب کے ذریعے مخصوص ملک نے اپنے مقاصد کے لئے اقوام متحدہ کے ممبر ممالک اور بنیادی اداروں کو بھی نشانہ بنایا.” 

ڈاکٹر مریم شیخ  کا مزید کہنا تھا کہ “یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں اور اس کے ذریعے انسانی حقوق اور جھوٹ کے ذریعے انسانیت کے خلاف مذموم کاروائیاں کی جارہی ہیں. پاکستان اقوام متحدہ کے عالمی مواصلاتی ادارے کی کوششوں کو سراہتا ہے، جو ڈس انفارمیشن کو روکنے میں کردار ادا کر رہا ہے. پاکستان امید کرتا ہے کہ اس معاملے پر ضروری کارروائی میں دیر نہیں کی جائے گی.


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist