صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عید کے موقع پر خصوصی پیغام
Written by Prime FM92 on May 3, 2022
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر قوم کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا عید کا دن خوشیاں باٹنے اور محروم طبقے کے لیے ایثارو قربانی کا دن ہے۔عید کی حقیقی خوشی تب ہی ملتی ہےجب ہم دوسروں کو بھی خوشیوں میں شریک کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ ہمیں نہ صرف اپنی ذات بلکہ ملک وقوم کی فلاح اور ترقی کا سبب بنائے۔