ریاست مدینہ کی مثالیں دینے والا توشہ خانہ کا جواب نہ دے سکا، وزیر اعلیٰ پنجاب

Written by on May 3, 2022

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ معیشت زمیں بوس ہوچکی ہے ، سی پیک سست روی کاشکار ہے،ریاست مدینہ کی مثالیں دینے والا توشہ خانہ کا جواب نہ دے سکا۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نےجانوں کی قربانیاں دے کرملک حاصل کیا، میں نےجیل کادورہ کیاتوجیل میں گزرے 22ماہ یاد آگئے،   غریبوں کی جھونپڑیاں گراکربنی گالا کامحل ریگولرائزکرالیاگیا، ہمیں تہیہ کرناچاہیےکہ غریبوں اورمفلسوں کاخیال رکھیں، کسی نے اچھا کام کیا تو لوگ اسے یاد رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بڑے عہدوں پر بیٹھنا زندگی نہیں ،کسی کے کام آنا زندگی ہے، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ہمیں تگ و دو کرنا ہے، ہر جماعت کی ذمہ داری ہے سیاست کو ایک طرف رکھے، آپ نے ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا جھانسہ دیا،   50لاکھ گھر نہیں بنے،ریاست مدینہ کہاں گئی؟ ،  ایسے نیا پاکستان کیا بننا تھا، پرانا بھی برباد ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اپوزیشن کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کی پیشکش کی ہے ، سب کوساتھ لےکر آگےبڑھیں گے،


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist