ہزارہ ڈویژن میں چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا عید مرکز کے ساتھ کل منائیں گے ، گورنر خیبرپختونخوا

Written by on May 2, 2022

خیبرپختونخوا میں آج سرکاری طور پر عید الفطر منائی جا رہی ہے جبکہ قائم مقام گورنر مشتاق غنی نے  صوبے کے ساتھ عید منانے سے انکار کر دیااور کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، لہذا عید کل مرکز کے ساتھ منائیں گے ۔

خیبرپختونخوا میں عید  تقریبا ہمیشہ ہی مرکز سے ایک روز قبل منا لی جاتی ہے مگر اس بار تو صوبے میں ہی عید پر عوام دو حصوں میں بٹ چکے ہیں ، گزشتہ رات خیبرپختونخوا کی حکومت نے چاند کی 130 سے زائد شہادتیں موصول ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے صوبے میں سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا مگر اس کے ساتھ ہی قائم مقام گورنر خیبرپختونخوا مشتاق غنی نے  کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں  چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے باعث ہم عید مرکز کے ساتھ منائیں گے ۔

قائم مقام گورنر نے کہا کہ ہم عید مرکزی کمیٹی کے اعلان پر منگل کے روز ہی منائیں گے ، صوبے میں عید کا اعلان کرنےوالے علماء کا احترام کرتے ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist