مدینہ شریف واقعہ پر عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

Written by on May 1, 2022

 مدینہ شریف واقعے پر  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت 15 نامزد اور 150 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ’عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید،قاسم سوری ،  شہباز گل، شیخ راشد شفیق، صاحبزادہ جہانگیر چیکو، انیل مسرت، نبیل نصرت، عمیر الیاس، رانا عبدالستار، بیرسٹر عامر الیاس، گوہر جیلانی،  اور تقریباً 150 کے قریب لوگوں نے  مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ  کی حرمت و تقدس کو پامال کیا ہے ۔

 فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں دائر درخواست میں درخواست گزار محمد نعیم ولد محمد امین مسرت نے  کہا کہ چند پاکستانی شر پسندوں کا وفد سعودی عرب کیا گیا تھا اور اس حوالے سے ویڈیو ریکارڈ پر موجود ہے جو دوران تفتیش پیش کر دی جائے گئی۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist