شیخ رشید کا بھتیجا راشد شفیق عمرے سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار ،نامعلوم مقام پر منتقل

Written by on May 1, 2022

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے ایم این اے راشد شفیق کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ، راشد شفیق عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے تھے ۔

نجی ٹی وی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ  شیخ رشد نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچے تو اسلا م آباد ائیرپورٹ پر ہی سول کپڑوں میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرلیا ،  راشد شفیق کو مسجد نبوی کے تقدس کو پامال کرنے کے معاملے پر گرفتار کیا گیا۔

 خیال رہے کہ عمران خان  سمیت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور سابق وزیر داخلہ کے خلاف فیصل آباد میں مسجد نبوی ﷺ  کے تقدس کو پامال کرنے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist