گورنر کے نوٹیفکیشن کے بعد حمزہ شہباز کے حلف کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی ، راجہ بشارت

Written by on April 30, 2022

 پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اور سابق وزیر قانون  راجہ بشارت نے کہا کہ  گورنر کے نوٹیفکیشن کے بعد حمزہ شہباز کے حلف کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ  گورنر نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے تحت عثمان بزدار اور ان کی  کابینہ کو بحال کر دای گیا ،  اب اس نوٹیفکیشن کے تحت عثمان بزدار کی بحالی کے بعد حمزہ شہباز کے  حلف لینے کی  کوئی حیثیت نہیں رہتی ۔ جس وقت حمزہ شہباز حلف لے رہے تھے ، اسی  وقت عدالت میں ان کا حلف لیناچیلنج کیا جا چکا تھا، عدالت کا دو رکنی بینچ پٹیشن  سن رہا تھا ، ہم نے استدعا کی تھی کہ جو آرڈر گزشتہ روز ہوئے تھے  وہ معطل کر کے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے ۔ ہماری انٹرا کورٹ اپیل  قبول کی گئی اور لارجر بینچ   کی استدعا بھی منظور ہوئی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist