بجلی کے بعد پانی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا

Written by on April 29, 2022

گرمی کے باعث دریاؤں میں پانی کا بہاؤانتہائی کم ہونے سے منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہو گیاہے ۔

نجی ٹی وی نے انڈس ریورسسٹم اتھارٹی (ارسا )کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب اور سندھ کو پانی کے 54فیصد شارٹ فال کا سامنا ہے ، گزشتہ سال ان دنوں دریاؤں میں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 52ہزار 500کیوسک تھا، آج دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 86ہزار 600کیوسک ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ان دنوں ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 30لاکھ ایکڑ فٹ تھا،آج ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ صرف 50ہزارایکڑ فٹ ہے ۔پانی کی قلت کے باعث ارسا نے صوبوں کو پانی کا کوٹہ کم کر دیا تھا،پنجاب کو 1 لاکھ 60ہزار کیوسک کے بجائے 49 ہزار کیوسک پانی کی فراہمی کی جا رہی ہے ، سندھ کو 67ہزار کیوسک کی بجائے 31ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے ،پانی کے بحران کی وجہ سے ماہرین نے کپاس اور گنے کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist