الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی

Written by on April 29, 2022

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور ایم این اے علی حیدر گیلانی کی ناہلی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی درخواست الیکشن کمیشن نے خارج کر دی۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل پر پی ٹی آئی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست  خارج کر د ی ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کیس سے متعلق حقائق صحیح طرح سے پیش نہیں کے گئے ،کیس کی 20سماعتیں ہوئیں ،12بار کیس ملتوی کرنے کا کہا گیا،فیصلہ کے مطابق یوسف رضا گیلانی کیخلا ف براہ راست کوئی شواہد نہیں ملے ، کارروائی نہیں کی جائیگی اس لیے یوسف رضا گیلانی سینیٹر رہیں گے ۔پی ٹی آئی کے فرخ حبیب، ملیکہ بخاری ،کنول شوذب ، عالیہ حمزہ نے درخواستیں دائر کی تھیں ۔

الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو علی زیدی، کیپٹن (ر)جمیل اور فہیم خان کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے ،حکم کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو کہاگیا ہے کہ علی زیدی گیلانی کے خلاف کرپٹ پریکٹس کا مقدمہ درج کیا جائے ، کیپٹن (ر)جمیل اور فہیم خان کیخلاف بھی کرپٹ پریکٹس کے تحت شکایت درج کرنے کا حکم شامل ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist