وفاقی حکومت کے دفاتر کے اوقات تبدیل کردیے گئے

Written by on April 28, 2022

وفاقی حکومت کے دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے،وفاقی حکومت کے دفاتر میں نئے اوقات کار کا اطلاق 2 مئی سے ہوگا 

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق نئے اوقات کار کے مطابق ہفتے میں 5 دن کھلنے والے دفاتر میں پیر سے جمعہ تک صبح 8 سے سہ پہر 4 بجے تک ہوں گے، پیرسے جمعرات تک دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھانے کا وقفہ ہوگا جب کہ جمعے کو کھانےاور نماز کا وقفہ ساڑھے 12بجے سے 2 بجے تک ہوگا۔

 6 دن کھلنے والے دفاترکے اوقات کارپیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے 3 بجے تک ہوں گے، کھانے اور نماز کا وقفہ ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوگا۔6 دن کھلنے والے دفاتر میں جمعہ کو اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔وفاقی حکومت کے دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist