“جب حلف لینے کی باری آتی ہے تو گورنر بیمار اور صدر چھٹی پر چلے جاتے ہیں”حمزہ شہباز کا لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب

Written by on April 28, 2022

منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جب حلف لینے کی باری آتی ہے تو گورنر بیمار پڑ جاتا ہے اور صدر صاحب چھٹی پر چلے جاتے ہیں،پوچھتا ہوں یہ کھیل تماشہ کب تک چلاؤ گے؟

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان نے توشہ خانہ سے گھڑی لاکھوں میں لے کر اسے  کروڑوں میں بیچ دیا جبکہ دوسری طرف فرح گوگی نے 200 کنال زمین کوڑیوں کے بھاؤ لی،اور اربوں میں فروخت کی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اگرسارا ٹبربھی بیمار ہو جائے تب بھی مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی، تم  چار  سال کا حساب تو دو تم نے اس قوم کا کیا سنوارا ہے؟ اُن کا کہنا تھا کہ آج ہائیکورٹ نے کہا ایک مہینے سے پنجاب کا کوئی والی وارث نہیں، جب حلف لینے کی باری آتی ہےتو گورنر بیمار پڑ جاتا ہے،اور صدر صاحب چھٹی پر چلے جاتے ہیں،پوچھتا ہوں یہ کھیل تماشہ کب تک چلاؤ گے؟


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist