وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر کی ملاقات

Written by on April 27, 2022

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی ہے۔

 اعلامیے کے مطابق امریکی ناظم الامورانجیلا ایگلر  نے وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نئی حکومت کو امریکی حکومت اور عوام کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین اچھے تعلقات ہیں، دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی حمایت کرتے ہیں۔ اس موقع پر  وزیرخزانہ  مفتاح اسماعیل نے نئی حکومت کے معاشی ایجنڈے اور پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور  امریکہ کے درمیان  طویل المدتی، وسیع البنیاد اور کثیر الجہتی تعلقات ہیں، ان پالیسیوں کے ذریعے ہم معاشی اور مالیاتی استحکام لانے کی کوشش کریں گے۔امریکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ملاقات میں سیکریٹری خزانہ اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist